بیر سستا سا پھل، پتوں کے بھی فائدے بے شمار لیکن ۔۔ بیری اور پتوں کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ نے شاید ہی کہیں سنے ہوں گے

image

چھوٹا سا بیر قیمت میں سستا ہونے کے باوجود کسی بھی طرح فائدے میں دوسروں پھلوں سے کم نہیں ہے بلکہ بیری کے پتوں کے بھی ایسے فوائد ہیں کہ اگر آپ جان لیں تو کبھی بیری کے پتے بھی نہ پھینکیں۔

بیر کو کئی صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے نہ صرف اسے کھایا جاتا ہے بلکہ کئی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ، بیری کے پتے جراثیم کُش قرار دیئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موسمی جِلدی بیماریوں سے بچنے کے لیے اکثر اوقات گھر کے بڑے بوڑھوں کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ سب بیری کے پتوں سے غسل لیں۔بیری کے پتوں کو کپڑوں میں رکھ دیں تو اس میں کبھی بھی کیڑا نہیں لگتا۔

بیر کے درخت سے حاصل ہونے والا شہد جسے بیری کا شہد کہتے ہیں اس میں طبی لحاظ سے بہت سے فوائد ہیں اس کے پتے مال مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال میں لائے جاتے ہیں، بیر کو اقسام کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کی کئی اقسام ہیں بیر کے چند فوائد دیکھتے ہیں۔ بیر کھانے سے نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔ بیر کھانے سے سانس کی نالیوں کی خرابیاں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔بیر کھانے سے بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

بیروں میں قدرت نے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ چھپا رکھا ہے جبکہ یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، بیر کھانے سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے جبکہ اس کے پتوں کو پیس کر چہرے پر لگانے سے داغ دھبے، جھائیاں اور کیل مہاسوں کی شکایت دنوں میں ختم ہو جاتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts