دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا “گنڈاسا” بھی کروڑوں کا

image

سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والا گنڈاسا50 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ چالیس لاکھ  روپے میں نیلام ہو گیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے سپر اسٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا فواد خان کے ہاتھوں  50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اوورسیز پاکستانی نے خریدا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

ذرائع کے مطابق اس گنڈاسے کو کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا  اور اسے فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم  سہارا فار لائف ٹرسٹ کو دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 290 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts