والدین اپنے بچوں کے لیے ہر کڑوا گھونٹ پیتے ہیں یہ زندگی کی حقیقت اور سچائی ہے۔ جب بچہ بیمار ہوتا ہے تو والدین پریشان ہوجاتے ہیں، اس کا خیال ضرورت سے زیادہ کرنے لگ جاتے ہیں۔ لیکن اگر اچانک بچہ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہو تو زیادہ مشکل پیش آتی ہے۔
ایسا ہی اس بھارتی والدین کے ساتھ ہوا جن کے بچے کے پیٹ میں بچپن سے ٹیومر تھا لیکن ان کو معلوم نہیں تھا، بیٹا ڈیڑھ سال کا ہوا تو اچانک اس کے بال اڑنے لگے، جب معلوم ہوا اس کی سنگین بیماری کا تو ہم نے بیٹے کا سر بھی مندر منڈوایا اور اپنا بھی۔ اس کے بعد مجھے شرم آئی کہ میں کیسی لگ رہی ہوں؟ اب سکارف پہن لوں؟ مگر ایسا نہ ہوا، میں نے خود کو شیشے میں دیکھا تو احساس ہوا کہ میں بالکل ٹھیک لگ رہی ہوں اور یہ روپ ایک نیا فیملی روپ ہے۔
اس پر لوگوں نے ان کا خوب مذاق اڑایا کہ یہ دیکھو اس میں کیا بڑی بات ہے یہ لوگ تو نمومہ لگ رہے ہیں، عجیب لگ رہے ہیں۔ ان کو بُرا کیوں نہیں لگ رہا ایسے ۔۔ لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا مگر حقیقت میں انہوں نے اپنے بچے کی بیماری سے دوسروں کو لاعلم رکھا ہوا ہے۔