اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز ور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
موت کے وقت انسان کے ساتھ ہوتا کیا ہے؟ یہ کسی کو بھی مصدقہ طور پر معلوم نہیں ہے لیکن مرتے وقت انسان کے تاثرات بہت کچھ کہہ جاتے ہیں۔ ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک مذہبی رہنما جس کا تعلق بھارت سے تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہی غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئے۔
مقامی زبان میں بات کرتے ہوئے رہنما کو اچانک پتہ نہیں کیا، وہ لرزنے لگا، کپکپا بھی رہا تھا ساتھ ہی کچھ بول پانے کی حالت میں ہی نہ تھا، ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ گویا اس پر جنات آگئے ہوں۔
لیکن جب وہ اچانک گر پڑا، تو صورتحال کشیدہ ہو گئی، غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق رہنما موت کا شکار ہو گئے تاہم اب تک مصدقہ طور پر کہنا قبل از وقت ہوگا۔
دوسری جانب ایک اور ویڈیو نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔ کیونکہ شادی کا خاص دن میت کے گھر میں تبدیل ہو چکا تھا، دراصل دلہے کو مہندی لگائی جا رہی تھی، کہ اسی دوران ایک شخص آیا، جو کہ مہندی ہی لگانے کی غرض سے بیٹھا تھا، لیکن اس وقت سب کی توجہ حاصل کر گیا، جب وہ اچانک منہ کے بل زمین پر گر گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے تو بالکل صحیح تھا تاہم بعد میں اچانک خاموش ہوا اور پھر پلک جھپکتے ہی زمین پر گر پڑا، ایسے میں گھر کی خواتین نے بھی چیخ و پکار شروع کر دی، جس نے صورتحال مزید خراب کر دی۔