انڈیا: جالندھر میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

image

انڈیا کے شہر جالندھر میں پولیس نے علیحدگی پسند سکھ رہنما اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس نے سنیچر کے روز ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا۔

ریاستی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم جس میں سات اضلاع کے پولیس حکام موجود تھے نے علیحدگی پسند رہنما کے قافلے کا جالندھر کی تحصیل شاہ کوٹ جاتے ہوئے پیچھا کیا۔

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد ان کی تنظیم نے مختلف ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اپنے حامیوں سے شاہ کوٹ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس اپیل کے بعد ریاست بھر میں اتوار کو دن 12 بجے تک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

امن و امان کی صورت حال میں خرابی کا اندازہ لگاتے ہوئے امرت پال سنگھ کے آبائی گاؤں جلاپور خیرا ضلع امرتسر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس اور پیراملٹری فورسز نے امرت پال سنگھ کے گاؤں کو سیل کر دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ریاستی حکومت نے امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے جی20 اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔‘


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts