ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کرنیوالی کا سر چکرا گیا

image

اسلام آباد: مردم شماری کاعمل ملک بھر میں جاری ہے،اس دوران دلچسپ باتیں سامنے آ رہی ہیں، ایک خاتون ورکر کی ایک دلچسپ آڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

مردم شماری کے عمل میں مصروف یہ خاتون سرائیکی میں اپنے آفیسر کو پیغام دے رہی ہیں اور سلام کرنے کے بعد کہتی ہے کہ میں اس وقت ایک گھر کے باہر موجود ہوں جس کا مردم شماری نمبر 0229 ہے، اس شخص کا نام غلام قادر ہے۔

سرائیکی میں گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کی تین بیویاں ہیں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں، اس نے مزید کہا کہ آگے سے ان کے بچوں کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔

اس خاتون کا کہناتھا کہ اتنے افراد کا سن کر میرا تو سر چکرا گیا ہے، ان کے اندراج کے لئے پورا دن لگے گا، اس لئے مجھ سے کوئی شکایت نہ کیجئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.