کنگ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

نئی دہلی: فلم پٹھان کی ڈیجیٹل ریلیز پر کنگ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

انڈین بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ میں شاہ رخ خان کے اسٹائل سے بھرپور منفرد انداز نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں شاہ رخ خان معروف یوٹیوبر بھون بام کے ساتھ ریلیز کے اعلان کے لیے اشتہار بناتے ہوئے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔

کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی بالی وڈ فلم پٹھان 22 مارچ سے ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ آخر میں شاہ رخ خان اپنے مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں فلم ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.