بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

image

لاہور: پنجاب کے گورنرنے پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا۔

گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں انہیں  یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں۔

ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں۔

بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021ء میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.