نماز پڑھنے جانا ہے عید کی یا کلب میں پارٹی کرنے ۔۔عید پر آپ بھی پہنیں لائٹوں والے وائرل کپڑے، جانیں ان کی قیمت کیا ہے اور یہ کہاں سے مل رہے ہیں؟

image

عید کے دن ہر کوئی نئے ٹرینڈ والے فیشن کے کپڑے پہنتا ہے۔ خواتین کے حوالے سے تو یہ بات مشہور ہے لیکن اب تو لڑکے بھی فیشن کے میدان میں سب سے آگے ہیں۔ اس مرتبہ تو رمضان کی شروعات میں ہی لڑکوں کے لیے کرتوں کا بہترین ٹرینڈ نکال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 لڑکوں کے اس گروپ نے لائٹوں والے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ آج سے قبل ہم نے لائٹوں والے جوتے اور چوڑیاں یا جھنڈے دیکھے تھے لیکن اب تو کپڑوں میں بھی یہ منفرد اور انوکھا آپشن دستیاب ہے۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے 10 10 روپے والی رنگ برنگے چوزے کسی نے چھوڑ دیے ہیں۔ تو کسی نے کہا کہ 10 روپے والے رنگین چوزے بن کر گھومیں گے۔ دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے صارفین نے یہ بھی کہا کہ میرے کُرتے کی استری خراب ہوگئی، بھائی کوئی چارج کردو ، اب تو کپڑوں میں بھی چوزوں والی بتیاں جلیں گیں، میٹھے میٹھے مدنی کُرتے پہن کر میٹھے میٹھے مدنی لڑکے گھوم رہے ہیں تو کسی نے یہ بھی کہا کہ یہ کرتے عید پر نہیں بھائی مہندی میں پہننا لیکن کسی نے حیرت سے سوال پوچھا بھائی صبح میں سفید کپڑے اور رات کا انتظار لائٹیں جلانے کے لیے کرو گے کیا؟

یہ ویڈیو بھارت سے وائرل ہو رہی ہے یہ بھارت کی کسی کپڑوں کی دکان پر دستیاب ہے اور بھارتی پیسوں کے مطابق یہ ایک کرتا 3 ہزار روپے تک کا ہے جس کی پاکستانی قیمت 10 ہزار کے قریب ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.