روزہ رکھنے سے اللہ خوش ہوتا ہے لیکن میں نہیں رکھ سکتی ۔۔ وہ کون سی 3 مشہور اداکارائیں ہیں جو اس سال کے روزے نہیں رکھ رہیں؟

image

روزہ ایک خاص عبادت ہے جس میں ایک خاص وقفے کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر مسلمانوں کو کئی چیزوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ سحر سے افطار تک کچھ نہ کھانا پینا، جھوٹ نہ بولنا اور دیگر غیبتوں اور برائیوں سے خود کو روکنا روزے کی عبادت میں شامل ہیں۔ یہ ہر مسلمان پر فرض کیے گئے ہیں لیکن وہ لوگ جو بیمار ہیں یا ان کی کوئی مجبوری ہے ان کے لیے اللہ کی طرف سے چھوٹ ہوتی ہے۔

بھارتی مسلم اداکارائیں ویسے تو اپنی عبادات کرتی ہیں لیکن اس سال 3 مشہور اداکارائیں روزے نہیں رکھ رہیں ہیں جن میں اداکارہ ثناء خان، گوہر خان اور دپیکا ککڑ ہیں۔

ثناء خان:

اداکارہ ثناء خان شادی کے 3 سال بعد اُمید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود ٹاک شو میں کیا تھا۔ اداکارہ اسی مجبوری کی بناء پر روزے نہیں رکھ رہیں، البتہ اس سے قبل انہوں نے ہر رمضان روزے رکھے ہیں۔

گوہر خان:

گوہر خان بھی اس مرتبہ روزے نہیں رکھ رہیں جس کا اعلان وہ خود رمضان سے کچھ ماہ قبل کرچکی ہیں کیونکہ وہ بہت جلد ایک ننھے مہمان کو جنم دینے والی ہیں۔

دیپیکا ککڑ:

دپیکا ککڑ جنہوں نے شادی کے وقت اسلام قبول کیا اوراپنا نام فائزہ رکھا تھا اس سال یہ بھی رمضان کے روزے حمل کی وجہ سے نہیں رکھ رہیں۔ ان کے ہاں کسی بھی وقت خوشخبری آسکتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.