آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے سی پی این ای کے صدر کاظم خان سے ملاقات کے دوران کہا پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ بزدل آدمی ہے، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

عمران خان نے واضح طور پر کہا الیکشن اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، پی ٹی آئی کے امیدواران 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہیں، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.