پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں انڈیا کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستانی فضائیہ کے سکوارڈن لیڈر سمیت آرمی اور ایئرفورس کے 11 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انھی حملوں میں 15 بچوں اور سات خواتین سمیت مجموعی طور پر 40 شہری بھی مارے گئے ہیں۔
- انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں: آئی ایس پی آر
- ’ایئر انڈیا‘ اور ’انڈیگو‘ کا انڈیا میں متعدد ڈومیسٹک روٹس پر فلائیٹ آپریشن منگل کے دن بھی معطل رکھنے کا اعلان
- انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
- انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے اور نہ ہی پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا ہے۔ اگر پاکستان سے بات ہو گی تو دہشت گردی پر ہی ہو گی‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے انڈیا اور پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر لڑائی نہ روکی گئی تو امریکہ دونوں ملکوں سے تجارت روک دے گا
انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر