ٹکٹ خریدے بغیر جہاز کا سفر کرسکتے ہیں؟ ٹک ٹاکر نے ایسا کیا مشورہ دے دیا جو لوگوں کے لیے مسئلہ بن گیا؟

image

ایک ٹک ٹاکر کی وائرل ہوئی ایسی ویڈیو جس پر بہت سے لوگوں نے غصے کا اظہار کیا۔

ٹک ٹاکر نے بتائی ایسی ٹرک جس میں اس کا کہنا تھا کہ آپ جہاز کا فرسٹ کلاس کا ٹکٹ لئے بنا ہی فرسٹ کلاس کا مزہ لے سکتے ہیں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ آپ جہاز کی پوری لائین کی ٹکٹ بُک کروالیں اور فلائٹ سے کچھ دیر پہلے اپنی ٹکٹ کے علاوہ باقی ٹکٹ کینسل کروادیں اور باقی کے ٹکٹ بھی ریفنڈ کروالیں۔ اس سے کوئی دوسرا آپ کے ارد گرد نہیں ہوگا اور آپ سکون سے جہاز میں سفر کرسکیں گے۔ آپ کے ارد گرد کوئی بھی نہیں ہوگا اور آپ کو کسی قسم کی دخل اندازی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

@ndainternet How to get a Poor Man’s First Class! 📉💰✈️ If you’re looking to fly on an airline or travel abroad on holiday, you can’t afford a private jet or the first class on most flights, but with this hack, you can book an airline ticket and get yourself the cheap version of first class and save money! 🤑 #airline #flight #firstclass #savemoney ♬ original sound - NDA

اس کے مطابق اتنے کم وقت میں کسی کے پاس اس کے ریفنڈ کروائے ٹکٹ کو کوئی نہیں خرید سکے گا۔ اس نے اس کو غریبوں کی فرسٹ کلاس کا نام دیا۔

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک اچھا مشورہ ہے لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس بات کی مخالفت کی اور ٹک ٹاکر ک تنقید کا سامنا بنایا۔ بہت سے لوگوں نے اس عمل کو غیر اخلاقی کہا اور کچھ کا کہنا تھا کہ یہ مشورہ بہت سی وجوہات کی بنا پر قابلِ عمل نہیں اور انہوں نے اس پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب ایئرلائن والے اس طرح کی حرکات کو نوٹس کریں گے تو وہ ریفنڈ کی سہولت ہی ختم کردیں گے۔ جس حرکت کی وجہ سے بہت سے ایسے لوگ بھی متاثر ہوں گے جنہیں حقیقتاََ کسی وجہ سے ٹکٹ کینسل کروانا ہوگا۔

دوسرے صارف نے کہا کہ ائیرلائن والے پورا ٹکٹ ریفنڈ نہیں کرتے ہیں بلکہ اس میں سے پیسے کٹتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے تنبیہہ کی کہ ائیرلائنز والے اس ویڈیو کی وجہ سے اسکے ٹکٹ خریدنے پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.