’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی شوٹنگ کا آغاز، دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟

image

امریکی ٹی وی نیٹ ورک ایچ بی او کی سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ برطانیہ میں شروع ہو چکی ہے اور اسے 2024 میں نشر کیا جائے گا۔

ہالی وُڈ پر رپورٹنگ کرنے والی ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق سیریز کا دوسرا سیزن پہلے سیزن کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔

واضح رہے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا پہلا سیزن آٹھ اقساط پر مشتمل تھا۔

متعدد ذرائع کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایچ بی او کی جانب سے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا تیسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

ایچ بی او کی ایک ترجمان نے ’ڈیڈ لائن‘ کو بتایا کہ سیزن 2 میں دو اقساط کم کرنے کا فیصلہ سٹوری کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ ایچ بی او کے مشہور زمانہ شو ’گیم آف تھرونز‘ میں دکھائے گئے واقعات سے تقریباً 200 سال پہلے کی کہانی ہے جب ٹارگیریئن خاندان کی حکومت کا آغاز ہوا تھا۔

ہاؤس آف ٹارگیریئن وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیریئن عرف ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آباؤ اجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔

اس خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ کے بطن سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔

ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیریئن ہاؤس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔

ہاؤس آف دی ٹارگیریئن کی مرکزی کاسٹ میں مِلی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کُک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جورج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کی ریلیز ہونے والی پہلی قسط نے ہی  مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا، جبکہ فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 ریٹ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts