رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی عرب کو ’’جنت ‘‘ قرار دے دیا

image

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے سعودی عرب کو جنت قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسے جنت زمین پر اتر آئی ہو۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے فٹ بال لیگ کھیل رہے ہیں۔

سعودی عرب میں رہنے سے متعلق ان کی گرل فرینڈ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو یہاں بہت محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سعودی عرب کا خاندانی اقدار بے حد پسند ہے،یہ میرا پہلا رمضان کا مہینہ ہے جو میں مسلمان ملک میں گزار رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.