اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ ریلیز ہوتے ہی ویب سائٹس پر لِیک ہو گئی

image
بالی وُڈ کے اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ’بھولا‘ اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی فلموں کی غیرقانونی سٹریمنگ ویب سائٹس پر لیک ہو گئی ہے۔

جمعرات کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی بھولا کو انٹرنیٹ پر غیرقانونی سٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویب سائٹ کُوئی مُوئی کے مطابق بھولا نہ صرف آن لائن لیک ہوگئی ہے بلکہ غیرقانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔

فلم ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ ٹیلی گرام پر بھی لیک کر دی گئی ہے جس کے بعد اسے مختلف کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

اجے دیوگن نے غیرقانونی طور پر فلم کو اپلوڈ کرنے والوں کو شیطان کہا ہے۔

بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب ایک صارف نے اُن سے ان لوگوں کے متعلق پوچھا جو فلم کو غیرقانونی طور پر لیک کرتے ہیں تو اس بارے میں اجے دیوگن نے کہا کہ ’پائریسی کرنے والے شیطان نہیں، ٹکٹ خرید کر فلم دیکھنے والے چٹان بنو۔‘

Piracy karne waale Shaitaan nahi, ticket khareed kar movie dekhne waale Chattaan bano! https://t.co/S1aV2DRmd4

— Ajay Devgn (@ajaydevgn) March 29, 2023

بھولا کی کہانی ایک ایسے قیدی کے گرد گھومتی ہے جو 10 سال کی قید کے بعد اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے دوبارہ قید ہو جاتا ہے اور پھر اُسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ فلم 2019 میں جنوبی انڈیا کی تامل انڈسٹری کی ریلیز کی گئی فلم ’کیتھی‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

بھولا کی مرکزی کاسٹ میں اجے دیوگن، تبو، امالا پاؤل، رائی لکشمی، دیپک دوبریال اور سنجے مشرا شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری خود اجے دیوگن نے کی ہے۔

دوسری جانب بھولا کی ریلیز کے دن ہی اجے دیوگن کی رواں سال جون میں ریلیز ہونے والی ’میدان‘ کا ٹیزر بھی یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

میدان فلم انڈین فٹ بال ٹیم کے 1952 تا 1962 میں مینیجر سید عبدالرحیم کی آٹو بائیوگرافی ہے۔

23 جون کو آنے والی اس فلم میں اجے دیوگن انڈین فٹ بال ٹیم کے گمنام ہیرو سید عبدالرحیم کا کردار ادا کریں گے۔

ٹیزر کے آغاز میں انڈین فٹ بال ٹیم کو 1950 کی اولمپکس میں ننگے پاؤں کھیلتا دکھایا گیا ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

امیت رویندر ناتھ شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی میدان کی کاسٹ میں اجے دیوگن، پریامانی اور گجراج راؤ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.