یہاں صرف پیسے کی حفاظت ہوتی ہے انسانوں کی نہیں کیونکہ ۔۔ وسیم اکرم کی اداکاری کی پہلی جھلک جاری، دیکھ کر مداحوں نے کیا کیا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فلموں میں کام شروع کردیا، سوئنگ کے سلطان کی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک میں سامنے آگئی۔

وسیم اکرم کو اب تک کے عظیم ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار کیا جاتا ہے اور کئی ناقدین انہیں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے اہم بائیں ہاتھ کا فاسٹ باؤلر مانتے ہیں۔

اکتوبر 2013ء میں وسیم اکرم واحد پاکستانی کرکٹر بنے جنہیں ورلڈ الیون وزڈن کرکٹرز المانک کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیسٹ ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا۔ وسیم اکرم بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے دنیا کے سب سے بہتر گیند باز مانے جاتے ہیں۔

وسیم اکرم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 356 ایک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں لیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم اکرم کرکٹ کمنٹری کے شعبے کو اپنایا۔

سابق آل راؤنڈر کرکٹ سے ریٹامنٹ کے بعد پہلے کئی ٹی وی کمرشلز میں کام کرچکے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی اہلیہ شنیرا کرم کے ساتھ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کردیا ہے۔

میکال ذوالفقار نے انسٹاگرام پر فلم کا ایک ٹریلر شیئر کیا ہے، کاسٹ میں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کے علاوہ فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر کئی مشہور اداکار شامل ہیں۔

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اس تھرلنگ فلم کی کہانی کے مصنف اور ہدایتکار پاکستانی اداکار فیصل قریشی ہیں، فلم رواں سال عیدالفطر پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اس ٹریلر میں فلم کے کئی دلچسپ مناظر کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے اور وسیم اکرم کو یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہاں صرف پیسے کی حفاظت ہوتی ہے، لوگوں کی نہیں اور ہمارے خون سفید ہوچکے ہیں‘۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.