اداکارہ ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

image
پاکستان کی مشہور اداکارہ ماوار حسین ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

ایں ڈی ٹی وی کے مطابق ’صنم تیری قسم ٹو‘ بنانے والے ہدایتکاروں رادیکا راؤ اور وینائے سپرو نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورہ حیسن کو فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کی کاسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ماورہ حسین نے ’صنم تیری قسم‘ کے ساتھی اداکار ہرش وردھن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جنگ جیسے نازک وقت میں سستی شہرت کی بھوک افسوس ناک ہے۔‘

یاد رہے کہ انڈیا میں ’صنم تیری قسم‘ کی ری لانچ کے بعد فلم نے زبردست بزنس کیا تھا جس کے بعد کہا یہ جا رہا تھا کہ ’صنم تیری قسم ٹو‘ بنائی جا رہی ہے۔

انڈیا پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے دوران انسٹاگرام پر تقریباً 90 لاکھ فالورز رکھنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے انڈیا کے پاکستان پر حملے کی مذمت کی تھی تاہم اس کے جواب میں بالی وُڈ اداکار اور ’صنم تیری قسم‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ہرش وردھن نے کہا تھا کہ ’اگر سیکوئل میں اصل کاسٹ کو برقرار رکھا گیا تو میں ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس تجربے کے لیے شکر گزار ہوں لیکن میں نے اپنے ملک کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کی وجہ سے سیکوئل کا حصہ بننے سے احترام کے ساتھ انکار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ہرش وردھن نے مزید کہا کہ ’اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہونا قابل ستائش ہے لیکن دوسرے کی بے عزتی ناقابل قبول ہے۔‘

انڈین اداکار ہرش وردھن کی جانب سے اس اعلان کے بعد ماورا حسین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ یہ بیان سراسر ایک ’پی آر سٹنٹ‘ ہے۔

انھوں نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا ’مجھے نہیں معلوم کہ اسے بدقسمتی کہوں، افسوسناک یا مضحکہ خیز کہوں، جس شخص سے مجھے کامن سینس کی توقع تھی وہ صرف پی آر حاصل کرنے کے لیے سامنے آیا ہے۔‘

انھوں نے بظاہر اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے ارد گرد دیکھیں، دیکھیں کیا ہو رہا ہے! ہم سب دھماکوں کی آوازیں سن سکتے تھے، میرے ملک میں کیے گئے حملے میں بچے مر گئے، بے گناہ جانیں ضائع ہو گئیں۔‘

ماورا نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’ایک طرف ہماری قومیں حالتِ جنگ میں ہیں اور ایسے میں آپ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک پی آر بیان دے رہے ہیں، کتنے افسوس کی بات ہے۔‘

ماورا حیسن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ ہر اس شخص کے لیے احترام، محبت اور شکر گزاری کا مظاہرہ کیا ہے جس کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور میں ایسا کرتی رہوں گی، مجھے کام کے لیے پیشکش کی گئی تھی اور میں نے کیا۔‘

انھوں نے ہرش وردھن سے کہا کہ ’میں آپ کی طرح کبھی بھی نفرت نہیں پھیلاؤں گی، اس نازک وقت میں اس طرح کے اعلانات کرنا شرمناک اور عجیب ہے، آپ کو (شہرت کے لیے) اتنا بھوکا اور مایوس دیکھنا شرمناک بھی ہے۔‘

’اگر نو برس بعد میرا نام استعمال کرنا آپ کو سرخیوں میں لا رہا ہے تو آپ غلط لوگوں میں گِھرے ہیں، آپ جنگ کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، بہت سی جانیں ضائع ہو گئیں، یہ ایک سنگین صورتحال ہے، آپ نے بلاوجہ اپنا وقار گنوا دیا۔‘

ماورا کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت صرف اپنی فوج اور دونوں اطراف کے شہریوں کے لیے دعا کر رہی ہوں اور یہ خیال بھی نہیں آیا کہ میری اگلی فلم کیا ہو گی۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.