بچھڑے کے جسم پر سمائلی

image

سڈنی: آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے بچھڑے کے جسم پر قدرتی طور پر ہنسنے والی “سمائلی” بنی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں پیدا ہونے والا ہالینڈ نسل کے بچھڑے کے جسم پر سمائلی بننے کے باعث لوگوں نے اس کا نام “ہیپی” رکھ دیا۔

یہ ہیپی ویسٹ جپس لینڈ کے علاقے ریل بروک کے ایک فارم میں پیدا ہوا جہاں ہر سال تقریباً 700 بچھڑوں کو پالا جاتا ہے۔ ہیپی بھی اسی فارم میں پیدا ہوا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد دور دور سے آ رہی ہے۔

فارم مالک میگن کوسٹر کے مطابق ہمارے ہاں پیدا ہونے والے بچھڑوں کے جسم پر اکثر مختلف قسم کے نشانات پائے جاتے ہیں تاہم ہنسنے والی یہ سمائلی پہلی دفعہ سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچھڑے کے جسم پر سمائلی کے نشان نے ان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ اسے دیکھنے آنے والے لوگ ہاتھ لگا کر بھی چیک کرتے ہیں کہ کہیں یہ مصنوعی تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فارم کے ملازمین اسے پالنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے اسے فروخت نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے فارم پر ہی پالا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.