فلم میں ایک لفظ پر ایک کروڑ سے زائد کمانے والا اداکار

image

ہالی وڈ اسٹار کیانو ریوز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے فلم میں ایک لفظ کے بدلے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی وڈ اسٹار کیانو ریوز اس بار جان وک کی شکل میں اسکرین پر نظر آئے ہیں لیکن لوگوں کو شاید یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے 169 منٹ کی طویل فلم جان وک 4 میں صرف 380 الفاظ ہی ادا کیے تھے۔

کیانو ریوز نے جان وک سیریز کی پہلی فلم میں 484 الفاظ ادا کیے تھے اور پھر ہر سیریز کے ساتھ الفاظ کی تعداد میں کمی ہوتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اب آنے والی نئی فلم میں ان کا طویل ترین ڈائیلاگ 14 الفاظ پر مشتمل تھا اور ہر لفظ کے بدلے انہیں 39 ہزار 473 ڈالر (پاکستانی ایک کروڑ 11 لاکھ روپے) معاوضہ ملا۔ یعنی اس فلم میں انہیں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (پاکستانی 4 ارب 25 کروڑ روپے) معاوضہ ملا۔

کیانو ریوز کو سیریز کے پہلے حصے میں کام کرنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز تک دیئے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.