محمد ﷺ کے شہر میں معذور بھی معذوری بھول جاتا ہے۔۔ مسجد نبوی ﷺ میں اس معذور شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

image

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں وقت بتانا ہر مسلمان کی خواہش ہے، اب چاہے پھر کوئی معذور ہو یا پھر صحت مند، ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ مقدس مقام پر جانا نصیب ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اُس وقت حاصل کی جب ایک عمرہ زائرین تمام تکالیف کو برداشت کر کے اس مقام تک آ ہی گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ٹانگ سے معذور شخص ڈنڈے کے سہارے مسجد نبوی ﷺ میں چہل قدمی کر رہا ہے۔

اگرچہ ٹانگ سے معذور افراد کو چلنے میں مشکل ہوتی ہے، مگر یہ مقدس مقام ایسا ہے، جہاں چلنے میں تکلیف کے بجائے ایک ایسا لطف ملتا ہے جو کہ ناقابل بیان ہوتا ہے، اس لمحے کو صرف وہی محسوس کر سکتے ہیں جو سچ مچ اس مقام سے عقیدت رکھتے ہیں۔

کیونکہ صحن مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھ کر وقت بتانا بھی کسی خاص لمحے سے کم نہیں کیونکہ یہاں کا منظر، آسمان پر موجود خوبصورت شعائیں، اذان کی خوبصورت آواز اور گنبد خضراء کا وہ منظر، جسے دیکھنے کے لیے ہر مسلمان منتظر ہوتا ہے۔

ایسے لمحات کو محسوس کرنے ٹانگ سے محروم یہ شخص بھی اس طرح غیر معمولی انداز سے چل رہا تھا جو کہ سب کو حیران کر رہا تھا، کیونکہ مذکورہ شخص تپتی دھوپ اور ٹائلز کو بھی اہمیت نہیں دے رہا تھا، کیونکہ ٹائلز پر پھسلن بھی ہو سکتی تھی، مگر عشق مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں یہ شخص سب کچھ بھول چکا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts