وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، سپریم کورٹ میں پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت

image

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں میاں نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اہم اجلاس میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔

اس اجلاس کے ایجنڈے میں ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورت حال پر گفتگو کے علاوہ سپریم کورٹ میں پیدا ہونے والی صورت حال اوردو صوبوں میں انتخابات سے متعلق مشاورت بھی شامل ہے۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.