جمشید دستی نے اسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

image

قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے سامنے فلور پر بیٹھ کر زمین پر ناک رگڑی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔

گفتگو کے بعد جمشید دستی ان کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک رگڑی اور پھر اٹھ کر ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے۔

جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.