پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں

image

ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

ذرائع کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پروازیں خلیجی ممالک کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی کی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بعد ازاں، ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی فضائی حدود بند کر دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.