نذر گوندل نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا

image

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نذر گوندل نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین  پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو اورسابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں۔ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا۔

نذر گوندل نے مزید کہا  کہ پچھلے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی ، پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی ۔

ملاقات کے دوران نذر گوندل کے ہمراہ پیر حمزہ کرامانی بھی موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.