بات پکی ہوئی اور نکاح بھی ہو گیا ۔۔ کیا واقعی نسیم شاہ نے سادگی سے شادی کر لی؟ تصاویر وائرل

image

شکر ہے اللہ تیرا۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے کھلاڑی نسیم شاہ کے۔ انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد یہ باتیں شروع ہو گئیں کہ ان کی منگنی ہو گئی ہے۔ جس پر اب ان کا بھی بیان سامنے آ گیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

دراصل ماجرا یہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر کے 2 بڑے بزرگوں کے درمیان میں بیٹھ کر تصویر کھینچوائی اور یہ کیپشن لکھ ڈالا کہ بہتر نوازنے پر اللہ تیرا شکر۔ اس موقعے پر نسیم شاہ نے انتہائی سادہ پینٹ شرٹ اور سر پر سفید رنگ کی ٹوپی رکھی تھی یہی نہیں چہرے پر کمال کی مسکراہٹ بھی تھی۔

اب اپنی منگنی کی افواہیں سننے کے بعد انہوں نے ایک اور بیان دیا کہ جو تصویر میں نے پہلے شیئر کی وہ بالکل میری منگنی کی نہیں بلکہ یہ تصویر گھر پر ایک افطاری کی تقریب کے دوران کھینچوائی تھی اور جو الفاظ میں نے تحریر کیے اس کا بھی منگنی سے کوئی تعلق نہیں، اللہ پاک کے اچھا نوازنے پر شکر ادا کیا تھا۔

مزید یہ کہ ان کے مداحوں کی ان کی منگنی و شادی کا بے صبری سے انتظار ہے اور حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور شان مسعود کی شادی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص نے کہا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے تو دوسرے نے کہا کہ لگتا ہے کہ بات پکی ہو گئی۔ ان کی اہلیہ کے حوالے سے بھی بہت سی چہ مگوئیاں ہونے لگیں ہیں کہ ان سے شادی ہوئی ہے پر ایسا کچھ نہیں، ان سب خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.