ایمان علی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی نے عجیب و غریب قسم کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے Multiple sclerosis (MS) ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا، آپ کو اس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو سمجھانا بڑا مشکل ہے، اس میں سب کچھ ہوتا ہے، میری بینائی چلی جاتی ہے، چلا پھرا نہیں جاتا، ابھی ڈیڑھ سال ہوگیا ہے میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے، یہ ایسے ہیں جیسے سُن ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بیماری کو چیلنج کے طور پر لیا ہے، اس بیماری کو میں نے اپنے سر پر سوار نہیں کیا۔ میرے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے بات کرنا، میں مزاق کرتی رہتی ہوں، تاکہ میرا دھیان بیماری کی طرف نہ رہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts