مسجدِ اقصیٰ میں مسلمان رمضان المبارک میں بھی سکون سے عبادات نہیں کرسکتے۔
اسرائیلی پولیس نے آج صبح مسجد اقصیٰ پر حملہ کرکے درجنوں نمازیوں کو زخمی کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اس حملے سے متعلق کہا ہے کہ کہ یہ فسادات کا جواب ہے۔
اسرائیلی پولیس جب مسجد اقصیٰ کے اندر داخل ہوئے تو فلسطینی شہری مشتعل ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث کئی فلسطینی نمازی مرد و خواتین زخمی ہو گئے۔
حملے کے بعد
حماس نے مغربی کنارے پر موجود فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ پہنچنے کی اپیل کی ہے، جس کے بعد فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچ چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے راکٹ فائر ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے مسجدِ اقصیٰ پر صبح ہونے سے قبل حملہ کیا۔
الجزیرہ کے مطابق فلسطینی بزرگ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ میں قرآن شریف کی تلاوت کر رہی تھی اس دوران اسرائیلی پولیس اندر گھس آئی اورگرینیڈ پھینکے، ایک گرینیڈ میرے سینے پر لگا، اب مجھے سانس لینے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔