ون ڈے ورلڈکپ کیلئے تجربات کرنے کا وقت نہیں، چیف سلیکٹر ہارون رشید

image

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے واضح کیا ہے کے ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تجربات کرنے کا وقت ہے جبکہ ون ڈے ورلڈکپ کیلئے تجربات کرنے کا وقت نہیں۔ 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ہم نے پانچ ون ڈے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں۔ جس کے بعد تین ون ڈے میچز افغانستان کے خلاف اور اس کے بعد ایشیا کپ اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ ہے۔ اس لیے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے ہمیں 20 سے 22 کھلاڑیوں کے اردگرد رہنا پڑے گا۔

ہارون رشید نے کہا کہ پی سی بی کو ون ڈے میچز بڑھانے کا کہا ہے، ہمارے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ بہت کم کھیلتے ہیں۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ہے جبکہ سال میں صرف ایک ون ڈے کپ ہوتا ہے۔ ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے الگ الگ کھلاڑی ہوں لیکن ہماری بینچ اسٹرنتھ بڑی نہیں ہے۔ انگلینڈ ، آسٹریلیا اور انڈیا کے پاس بہت کھلاڑی ہیں جبکہ ہمارے پاس صرف 20 سے 24 کھلاڑیوں کا پول ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.