العلاء میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ' قندھار' کا ٹریلر جاری

image
ہالی ووڈ سٹار جیرڈ بٹلر کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ' قندھار' کا نیا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ میں ایگل فلمز کے تعاون سے 26 مئی 2023 کو ریلیز کیا جائےگا۔

عرب نیوز کے مطابق ہالی ورڈ فلم ' قندھار' کی شوٹنگ سعودی عرب کے معروف سیاحتی علاقے العلاء کے صحرا اور نخلستانوں میں کی گئی ہے۔

فلم میں ہیرو ٹام ہیرس کے کردار میں سی آئی اے کے  لئے کام کر رہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

اس فلم میں اداکار جیرڈ بٹلر کو ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ریک رومن کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع ملا ہے اس سے قبل وہ مل کر 'اینجل ہیز فالن' اور 'گرین لینڈ' جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

فلم میں جیرڈ بٹلر نے ٹام ہیرس کا کردار ادا کیا ہے جو خفیہ طور پر سی آئی اے کے  لئے کام کر رہے ہیں اور افغانستان میں دشمن کے علاقے میں پھنس گئے ہیں۔

ٹام ہیرس کا مشن بے نقاب ہونے کے بعد انہیں اپنے افغان مترجم کے ساتھ قندھار کے علاقے سے باہر نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا ہے۔

فلم میں ان کے دشمنوں کی جانب سے خاص فوجیوں اور غیر ملکی جاسوسوں کو ان کا راستہ روکنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ العلاء میں فلمائی جانے والی دیگر فلموں میں ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ کی فلم 'چیری' اور سعودی فلم ڈائریکٹر توفیق الزیدی کی فلم 'نورہ' شامل ہیں جو العلاء میں شوٹ ہونے والی پہلی سعودی فیچر فلم تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.