بیٹا یہ وہ الفاظ ہے جس کی پیدائش پر باپ خوشیاں مناتا بھنگڑے ڈالتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ بیٹے کو بڑا ہوتا دیکھ بوڑھا باپ پھر سے جوان ہو جاتا ہے لیکن ایک بھارتی باپ نے انتہائی چھوٹی سی بات پر اپنے ہی لخت جگر کو ایسی سزا دی جس کا کسی نہ سوچا بھی نہ تھا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں بیٹے کے گھر پہنچنے سے پہلے باپ نے مرغی کا سالن کھا لیا، سالن ختم دیکھ کر باپ بیٹا میں تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ رفتہ رفتہ بات اتنی بڑھ گئی کہ 32 سالہ شیو رام کو والد شینا نے جان سے مار ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا مارا، جس سے وہ اس دنیا سے ہی رخصت ہو گیا۔
اس کے علاہو آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مرنے والا بیٹا کنوارہ نہیں بلکہ 2 بچوں کا باپ تھا ،مزید یہ کہ مقامی پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔