مُرغی کے انڈوں پر قرآن لکھ دیا ۔۔ 72 سالہ بُزرگ نے انڈوں پر پورا قرآن لکھ کر حیران کردیا، کارنامہ کیسے انجام دیا؟

image

اللہ کے کلام سے محبت ہر انسان کرتا ہے اور اس کے اظہار کا طریقہ بھی ہر انسان کا منفرد ہے۔ قرآن پاک رمضان میں تو سب پڑھتے ہیں لیکن ایک ایسے بھی بزرگ ہیں جنہوں نے انڈوں پر قرآن پاک لکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ احمد ابدان نے 8 انڈوں پر اپنی منفرد انداز سے خطاطی کرکے پورا قرآن پاک لکھ دیا۔ ان انڈوں کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے کہ کیسے اتنی مہارت سے احمد نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

احمد ابدان ایک شیخ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے 50 سال خطاطی اور ماہرانہ فنون لطیفہ کے لیے وقف کیے۔ ان کے ہنر کو سعودی عرب میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث ان کو کئی ایوراڈز بھی ملے۔ ان کی بنائی گئی خطاطی اور پینٹنگز جدہ کی بڑی بڑی exhibitions میں بھی فروخت کے لیے نمائش میں رکھی جاتی ہیں جن کو صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی خرید تے ہیں۔

انہوں نے انڈوں پر قران لکھنے کا یہ ہنر 2 سال قبل دکھایا تھا لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ان کے ہنر کو سراہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے احمد ابدان کہتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ سے قرآن کو مختلف طریقوں سے لکھنے کا شوق رہا ہے اور انڈوں پر لکھنا سب سے زیادہ منفرد لیکن ایک نازک مزاج کام تھا جس کو اللہ نے میرے ہاتھوں بھرپور مکمل کروایا۔

میں نے انڈوں کو پہلے انجیکشن کی مدد سے خالی کروا کر صاف کیا تاکہ ان میں کوئی مواد موجود نہ رہے اور نہ ہی کسی قسم کی گندگی ساتھ رہے۔ ان کو پاک رکوانے کے بعد میں نے ان کو خُشک کیا اور پھر اس کے بعد قرآن لکھنے کا مرحلہ شروع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق high magnifying glasses کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ قرآن کو مکمل طور پر لکھا بھی جا سکے اور ان کو سیدھا کھڑا کروایا گیا ہے تاکہ سارے زاویوں میں قرآنی آیات باقاعدہ لکھے ہوئے نظر آئیں۔

ایک انڈے پر 6 ہزار کے قریب الفاظوں کی تحریر لکھی گئی ہے جس کو دیکھ کر ہر آنکھ یقین بھی نہ کرسکے۔ احمد کی یہ مہارت گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کی گئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts