یہاں مسلمانوں کا شہر ہے جو لگتا ہی نہیں کہ چین ہے ۔۔ چین کے رمضان بازار میں کیا خاص ہوتا ہے؟ پاکستانی کی ویڈیو دیکھئے

image

جس طرح مسلم ممالک میں رمضان کی تیاریاں کی جاتی ہیں ویسے ہی غیر مسلم ممالک میں بھی ماہ صیام کے احترام میں اس کا استقبال کیا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو پاکستان کے پڑوسی ملک چین میں رمضان کا مہینہ منانے کے حوالے سے بتانے جا رہے ہیں کہ وہاں رمضان آنے سے کیا کچھ ہوتا ہے۔

پاکستانی ویلاگر ظفر خان چین گئے جہاں انہوں نے تفصیل سے رمضان بازار کا معائنہ کرایا۔ ظفر چین کے شہر شیان میں موجود تھے جسے مسلمانوں کا گھر بھی کہا جاتا ہے۔

ظفر خان اپنے ویلاگ میں چین کے رمضان بازار میں اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ شیان شہر میں حلال کھانا باآسانی مل جاتا ہے۔ وہاں کے لوگ بھی ایک دوسرے سے گھلنے ملنے والے ہیں۔

ظفر خان نے بتایا کہ جب انہوں نے سحری کے لیے وہاں گوشت کی دکان سے گوشت خریدا تو انہوں نے ڈسکاؤنٹ بھی کیا۔ شیان کے رمضان بازار میں آدھا کلو دہی بڑے کی قیمت 15 یوان (پاکستانی 628 روپے) ہے۔

ویلاگر کا کہنا تھا کہ چین میں کوئی بھی چیز ہو وہ آدھا کلو کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔

شیان میں کھجور کا ایک پیکٹ 10 یوان (پاکستانی 418 روپے) کا مل رہا ہے۔ ویلاگر کے مطابق گذشتہ ماہ رمضان میں بھی کھجور اسی قیمت پر فروخت ہو رہی تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts