“ہم روز پنے پیاروں کو مرتا دیکھتے ہیں کیا ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ ہمارے پاس صرف اللہ ہے۔ ہم روز اپنے پیاروں، خاندان اور عزیزوں کو اپنی آنکھ کے سامنے مرتا دیکھتے ہیں“
یہ کہنا ہے شام میں رہنے والے ایسے بچے کا جو اپنے ارد گرد ہونے والی بربادی سے پھٹ پڑا اور پوری دنیا کے مسلمانوں اور مسلم ممالک کو للکارتے ہوئے کہا کہ اللہ کے واسطے ہمارے لئے جاگیں۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں بچے کو جذباتی انداز میں سب کو للکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ قریب ہی کھڑے لوگ شاید اس کے والدین ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو کچھ سال قبل کی ہے جو گزشتہ روز اسرائیلی افواج کے مسجد اقصیٰ میں دوبارہ حملہ کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے بعد ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔