عماد وسیم نے پی سی بی کو خبردار کر دیا

image

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پی سی بی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بغیر وجہ ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ  ایک سال بلاوجہ ٹیم سے باہر رکھا گیا پوچھنے پر بھی ڈراپ کرنےکی وجہ نہ بتائی گئی لیکن دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا اپنی جنگ لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے اگر میں وہ باؤلر ہوتا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کنڈیشنز پر منحصر ہوں تو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگز مجھے سائن نہ کرتیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.