انڈین آئیڈل کی خاتون میزبان نے شو کو فیک قرار دے دیا

image

بھارت کے  مشہور میوزک شو ‘انڈین آئیڈل’ کی سابقہ میزبان منی ماتھور نے ریئلٹی شو کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اسے فیک قرار دے دیا۔ اس سے قبل بھی کئی شخصیات شو کو فیک قرار دے چکی ہیں۔

انڈین آئیڈل کی میزبانی کرنے کے سوال پر ایک پوڈکاسٹ میں جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ انڈین آئیڈل میں حقیقیت کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دن شو کے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور دھرمیندر اور ہیما مالنی کے شو پر آنے کی خبر دی۔

پروڈیوسر کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ ہمیں کوئی ‘موومنٹ’ کرنا ہوگا جس پر منی ماتھور نے کہا کہ یہ سب کرتے تھوڑی ہیں بلکہ خود ہوجاتا ہے۔

ہدایت کار کبیر خان کی اہلیہ نے ایک اور واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ مجھے کہا گیا کہ شو میں آںے والا امیدوار اپنے میزبان کو دیکھ کر حیران ہوگا۔ حالانکہ امیدوار کو اپنے رشتہ دار کی موجودگی کا پہلے سے علم تھا۔ ان واقعات کے بعد میں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

منی ماتھور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شو کے ہر انسان سے لگاؤ تھا اور شو میں شامل لوگوں کو گھر دعوت پر بھی بلاتی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ منی ماتھور نے انڈین آئیڈل کے آغاز پر شو کی میزبانی کی تھی اور پھر چھٹے سیزن کے بعد اچانک شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.