شاداب الیون نے بابر الیون کو شکست دے دی

image

شاداب اسٹیلینز نے بابر بادشاہز کو پریکٹس میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی، شاداب الیون کے بلے باز صائم ایوب ٹاپ اسکورر رہے۔ 

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر الیون اور شاداب الیون کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ شاداب اسٹیلینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر بادشاہز کی جانب سے 20 اوورز میں 158 رنز کا ہدف دیا گیا۔

کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد حارث 29 اور عماد وسیم 26 رنز بناسکے۔ اسٹیلینز کے باولر محمد وسیم نے 3 وکٹیں لیں جبکہ حارث رؤف اور محمد نواز 2,2 وکٹیں حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں شاداب الیون نے 19.3 اوورز میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ اسٹیلینز کی طرف سے صائم ایوب نے میچ کی واحد نصف سینچری بنائی جبکہ طیب طاہر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بادشاہز کی طرف سے شاہین آفریدی 3 جبکہ احسان اللہ اور زمان خان 2,2 وکٹیں حاصل کرسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز میں پاکستان کے مدِمقابل آئے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.