ماں بیٹے کی محبت دنیا میں سب سے بڑی اور انمول چیز ہے۔ اگر ماں پریشان ہے تو بیٹا اے سی والے ٹھنڈے کیمرے میں بیٹھا بھی بے سکون ہی رہے گا۔
تو بالکل اسی طرح دل کو پگھلا دینے والی ایک ویڈیو مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام خانہ کعبہ سے سامنے آئی ہے۔
جہاں ایک بیٹا عمرے کی سعادت اپنی والدہ کے ساتھ حاصل کرنے آیا ہے مگر ماں اس قدر بوڑھی ہے کہ وہ خود چل بی نہیں سکتی، چلنے پھرنے کی بات تو بعد کی ہے کیونکہ یہ اب کمزور اس قدر ہو گئی ہیں کہ ایک جگہ کھڑے بھی نہیں ہون سکتی۔ ایسے میں بیٹا آگے آیا اور ماں کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔
پھر کعبہ پاک کا طواف کرنے لگا۔ اس موقعے پر والد اتنی خوش ہوئی کہ بیٹے کی داڑھی کو ہاتھ لگانے لگی اور اسے سنوارتی بھی رہی یہی نہیں بیٹے کو ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔
اس موقعے پر بیٹے کے اس نیک عمل کو دیکھ کر دیگر مسلمان اس کی ویڈیو بنانے لگے ساتھ ہی ساتھ ماشاء اللہ بھی کہنے لگے تو اس نے آسمان کی جانب اپنی شہادت کی انگلی کی۔
اس سے یہ دنیا بھر کے لوگوں کو یہ پیغام دے رہا تھا کہ اللہ نے ہی مجھے اس عمل کی طاقت دی اور میں تو بہت خوش قسمت ہوں جو ماں باپ کی خدمت کرنے کا موقعہ ملا۔ کیونکہ جس طرح انہوں نے میری بچپن میں خدمت کی اور پرورش کی اس کا بدلا تو میں اپنی جان دے کر بھی نہیں چکا سکتا۔