’نہ رکنے والے قہقوں کا آغاز‘، کیری آن جٹا 3 کا ٹیزر جاری

image
انڈین سنیما کی بلاک بسٹر پنجابی فلم ’کیری آن جٹا‘ کے تیسرے سیکوئل کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر میں کرداروں کو اُوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے اور مزاحیہ ڈائیلاگ بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیری آن جٹا کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے جنہوں نے پنجابی فلم انڈسٹری کو خوب عروج بخشا، بلکہ انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پنجابی فلموں کو ایک نئی شہرت دی۔

کیری آن جٹا پہلی مرتبہ سنہ 2012 میں ریلیز ہوئی جبکہ اس کا دوسرا سیکوئل 2018 میں ریلیز ہوا، اور اب چار سال بعد تیسرا بھی ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجابی اداکار گِپی گریوال نے فلم کا ٹیزر ریلیز کیا۔

فلم کے تیسرے سیکوئل میں بھی گپی گریوال کے ساتھ اداکارہ سونم باجوہ بطور ہیروئن نظر آئیں گی۔

اس کامیڈی فلم کی کہانی فیملی کے گرد گھومتی ہے جو الجھن اور غلط فہمیوں کا شکار رہتے ہوئے خوب مزاحیہ حرکتیں کرتے ہیں۔

سمیپ کانگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں گِپی گریوال، بِنو ڈِھلوں، سونم باجوہ، گُرپریت گھگی، ناصر چنیوٹی، کرم جیت انمول، جسوِندر بھلا شامل ہیں۔

گِپی گریوال نے ٹوئٹر پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کیری آن جٹا 3 کے ٹیزر کے ساتھ یہ نہ رکنے والے قہقوں کا آغاز ہے۔‘

Its the beginning of unstoppable laughs with CARRY ON JATTA 3 Teaser #Carryonjatta3 #29thJune2023@GippyGrewal @bajwasonam @binnudhillon @GurpreetGhuggi @karamjitanmol @Iamkavitak @iamshindagrewal @NareshKathooria @BPraak @yourjaani @jatindershah10 @RavneetGrewal__ pic.twitter.com/lsGDICZIIh

— Gippy Grewal (@GippyGrewal) April 13, 2023

’کیری آن جٹا 3‘ رواں سال 29 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ابھی تک سامنے آنے والے اندازوں کے مطابق ’کیری آن جٹا‘ کو سال کی بڑی ریلیز قرار دیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.