پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

image

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 88 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب نے 47، 47 رنز کی اننگز کھیلیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ایڈم ملن 2، جیمز نیشم اور ایش سودی ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

دوسری جانب پاکستان کے 182 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 94 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔

پاکستانی باؤلر حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، زمان خان، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.