حجاب کرنے والی لڑکی کا احترام، شاہ رخ خان نے مداحوں کے دل جیت لئے

image

معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے باحجاب لڑکی کا احترام کرکے بڑے پن کا ثبوت دے دیا۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں اسٹیج پر شاہ خان سے ملاقات کے لئے آتے ہیں۔

ان تین لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں شاہ رخ خان سے گلے ملتی ہیں جبکہ باحجاب لڑکی دور کھڑی مسکراتی رہی، اس موقع پر شاہ رخ خان نے دور سے ہی اسے آداب کیا۔

جس کے جواب میں لڑکی نے ردعمل پر اپنے سینے پر ہاتھ رکھا اور مسکرا دی، اس وائرل ویڈیو پر صارفین شاہ رخ کی بہت تعریف کر رہے ہیں، ان کا کہناہے کہ اداکار نہ صرف نیک دل انسان ہیں بلکہ وہ ہمیشہ خواتین کی عزت کرتے ہیں اور اس کا ثبوت اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.