ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرکے منفرد اعزاز حاصل کر لیا

image

معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا ڈبییو کر لیا۔

ارجن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا میچ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلا، اس طرح دونوں نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹا ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی انڈینز کی جانب سے دو اوورز کرائے اور بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے انہوں نے 17 رنز دیے۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ممبئی انڈینز کی 2008ء سے 2013ء کے درمیان نمائندگی کر چکے ہیں، ارجن ٹنڈولکر کے ڈیبیو کرنے پران کے لئے بھارتی کرکٹرز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہاہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.