عمران خان کے گھر پر نیا دروازہ لگایا جا رہا ہے ۔یہ دروازہ کسی عام گھر کا نہیں بلکہ زمان پارک میں خان کے گھر کا ہے جس کی قیمت سو یا پھر ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔
عمران خان کی رہائش گاہ کا پہلا دروازہ پولیس آپریشن میں کرین کے زریعے توڑ دیا گیا تھا۔
جس کے بعد اب جو نیا گیٹ نصب کیا گیا ہے اس کی قمیت 12 سے 15 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس کی لمبائی 16 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بلٹ پروف گیٹ ہے۔