تیز رفتاری کے 13 چالان ۔۔ مفتی شکور کو مارنے والی گاڑی کو سڑک پر آنے کی اجازت کس نے دی؟

image

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی کارکو ٹکر مارنے والی گاڑی پر تیز رفتاری کے 13 چالان بقایا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

حادثے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈبل کیبن گاڑی کا تیز رفتاری پر 13 واں ای چالان 13 اپریل 2023 کو ہوا تھا، تیز رفتاری کے سبب ہی ڈرائیورگاڑی پر قابو نہ پاسکا اور حادثے میں وفاقی وزیرمفتی عبدالشکورانتقال کرگئے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کے حادثے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

ویگو گاڑی پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت کے اسکواڈ میں شامل تھی، مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلو میٹر تھی، حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلومیٹر تھی۔

حادثے کے حوالے سے موٹر وہیکل ایگزامنر رپورٹ کے مطابق شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر گاڑی کی حد رفتار 60 کلو میٹرفی گھنٹہ مقرر ہے، ٹکر مارنے والی گاڑی میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا، حادثے کے باعث مفتی عبدالشکور کی گاڑی کا ٹائر اور ایکسل الگ ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 13 بار چالان والی گاڑی کو سڑک پر آنے کی اجازت دینا موت کا لائسنس دینے کے مترادف ہے اور جائے حادثہ پر 110 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانا اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا ہے۔

گاڑی کو بار بار چالان کے بجائے اگر بند کردیا جاتا اور ڈرائیور کو سزاء دی جاتی تو شائد یہ حادثہ پیش نہ آتا، اس واقعہ میں ٹریفک پولیس کے افسران اور متعلقہ اداروں کو بھی غفلت اور لاپرواہی پر سزاء ملنی چاہیے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.