بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے بابراعظم کو پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیاہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج حاصل کرنے کی توقع ہوتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈکرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوا دیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کرنے کی بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ باتیں شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام اسکور کے دوران کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.