بچوں پر کسی کی روک ٹوک تو چلتی نہیں لیکن آج ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچے کی جرات نے امریکی سیکورٹی اداروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک ننھا بچہ معصومیت سے چلتے چلتے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے اطراف لگی باڑ سے گزر کر اندر میدان تک جا پہنچا۔ ویڈیو دیکھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گارڈز بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب بچہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا تو اس وقت امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں ہونے کی وجہ سے اسے سیکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بچے کی عمر 2 سال ہے اور بچے کو پکڑ کر اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔