چاچا! ہمیں عیدی دیں کیونکہ ۔۔ بابر اور رضوان کی افتخار احمد سے عیدی مانگنے کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

image

عید کی آمد کے موقع پر عیدی مانگنے کے دلچسپ واقعات بھی سامنے آنے لگے، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے چاچا افتخار کو عیدی کیلئے گھیرے میں لے لیا، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں میچ بارش کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے چاچا افتخار کو گھیرے میں لے لیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ویڈیو میں افتخار احمد سے عیدی مانگتے نظر آئے، بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے، رضوان نے بھی بابر کا ساتھ دیا اور افتخار سےعیدی مانگی جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ عیدی دیتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر بڑوں کی جانب سے چھوٹوں کو عیدی دینا روایات کا حصہ ہے اور عید پر بچے اپنے بڑوں سے عیدی کا تقاضہ کرتے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کو چاچا کے نام سے پکارا جاتا ہے اور افتخار احمد کو چاچا کا نام بھی بابر اعظم نے ہی دیا تھا۔

عید کا چاند نظر آنے کے بعد راولپنڈی ملتوی ہونے پر کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں موجود بزرگ چاچا افتخار سے عیدی مانگ کر مداحوں کو بھرپور تفریح کا موقع دیدیا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.