سلمان خان نے بھائی کہنے سے کیوں منع کیا؟ پوجا ہیگڑے

image

اداکارہ پوجا ہیگڑے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر منع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھائی نہ بلائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی باقی سب لوگوں کی طرح انہیں بھائی کہہ کر پکارتی تھیں، پوجا ہیگڑے نے کہا کہ جب میں کسی کا بھائی کسی کی جان فلم کے سیٹ پر ابتداء میں ملی تھی تو میں نے انہیں بھائی کہہ کر پکارا کیونکہ سب ہی ان کو بھائی کہتے ہیں، انہیں بھائی کہہ کر پکارنا ایک عام سی بات ہے۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ اب فلم کے سیٹ پر بھی سب انہیں بھائی جان کہتے تھے لیکن فلم میں میرا کردار ایسا ہے کہ مجھے سلمان خان کو بھائی نہیں کہنا مگر میں شوٹنگ کے دوران مسلسل سلمان خان کو بھائی پکارکر غلطی کر رہی تھی، اس موقع پر سلمان خان نے مجھے بھائی کہہ کر پکارنے سے منع کردیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.