احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف موقع نہ دینے پر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

image

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف احسان اللہ کو موقع نہ دینے پر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میں احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں باولنگ کرتا دیکھنے کا منتظر تھا مگر ان کو بینچ پر بٹھائے رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل 8اور افغانستان کیخلاف میچز میں سب سے اچھا پرفارم کرنے والے باولر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین میں سے ہر کوئی ان کی تیز اور خطرناک باولنگ سمیت جشن منانے کے انداز سے لطف اندوز ہوا، ہمیں احسان اللہ کا اعتماد تباہ کرنے کے بجائے صلاحیتوں کو نکھارنے کی مواقع فراہم کرنا چاہیے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.