عمران خان نے بابر اعظم کو شاندار بلے باز قرار دے دیا

image

سابق وزیراعظم و سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عمران خان نے ایک انٹرویو میں بابراعظم کو شاندار بلے باز قرار دے دیا۔

عمران خان کا انٹرویو میں کہناتھاکہ طویل عرصے بعد بابراعظم کے روپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی بلے باز دیکھا جس نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو متوجہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عمران خا ن کے اس انٹرویو کا کلپ ایک صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کپتان پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ساتھ ہی بریکٹ میں لکھاکہ مرشد کی جانب سے بابراعظم کے لئے بہترین عیدی۔

Best captain of Pakistan cricket history praising Current Captain of Pakistan Babar Azam…. ❤️

(Best Eidi from Murshad to critics of Babar Azam 🤣)

— Mariya Rajput (@mariya_raj10) April 22, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.